ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت کے ایک عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کۓ جانے کی شرط پر بتایا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی آنے کے بعد پاکستان نے اسلام آباد کے لۓ واشنگٹن کے خصوصی نمائندے مارک گراسمن کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ پاکستانی حکومت کے اس عہدیدار نے اس بات کی جانب کوئي اشارہ نہیں کیا ہے کہ مارک گراسمن کے دورۂ پاکستان کا مقصد کیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کے سرحدی علاقے پر نیٹو کے فضائي حملے میں پاک فوج کے چوبیس جوانوں کے جاں بحق ہونے کے بعد واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات نچلی ترین سطح پر آگۓ ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
/110